ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا میں آج کورونا کے تین افراد کی آئی رپورٹ پوزیٹیو اور کاروار اسپتال سے صحت یاب ہوکر تین خواتین ہوئیں ڈسچارج

اترکنڑا میں آج کورونا کے تین افراد کی آئی رپورٹ پوزیٹیو اور کاروار اسپتال سے صحت یاب ہوکر تین خواتین ہوئیں ڈسچارج

Thu, 11 Jun 2020 19:15:08    S.O. News Service

کاروار:11؍جون (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں آج تین لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے تو وہیں کاروار میڈیکل سائنس (کمس) سے تین لوگ صحت یاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

آج جمعرات کو جن لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے، وہ تینوں  مہاراشٹرا سے لوٹ کر آئے تھے، اُن میں  ہلیال کی 21سالہ لڑکی ، ڈانڈیلی کے 24سالہ نوجوان اور 34 سالہ شخص شامل ہیں۔

اطلاع ملی ہے کہ  مہاراشٹرا سے لوٹی لڑکی 7دنوں تک سرکاری  کارنٹائن مکمل کرنے کے بعد ہوم کوارنٹائن میں تھی اسی دوران  رپورٹ پوزیٹو آنے کی  تصدیق ہوئی ہے۔

ایک طرف تین لوگوں کو کاروار کمس میں داخل کیا گیا ہے تو وہیں کاروار میں ایڈمٹ تین لوگوں کو صحت یاب ہونے پر گھرجانے کی اجا زت دی گئی ہے۔ ان میں  کاروار کی 45سالہ عورت، سداپور کی 18اور20سالہ لڑکیاں شامل ہیں

اب  کمس میں 11 کورونا کے متاثرین زیر علاج ہیں۔  جبکہ  آج تین نئے معاملات سامنے آنے کے بعد اترکنڑا ضلع میں کورونا پوزیٹیو معاملات کی تعداد بڑھ کر 99 ہوگئی ہے۔ جن میں 88لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں 


Share: